
یو ایس ایئر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ نے کیلیفورنیا میں وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے بغیر وار ہیڈ کے "منٹ مین۔تھری ” بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
امریکی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلان کے مطابق، آپریٹرز نے ای- سکس بی ملٹری ایئر کرافٹ پر نصب ایئر بورن لانچ کنٹرول سسٹم کے ذریعے اس آزمائشی لانچ کا آغاز کیا۔ میزائل ری اینٹری وہیکل نے مارشل جزائر میں امریکی فوجی ٹیسٹ رینج تک تقریباً 4,200 میل (تقریباً 6,759 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کیا۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ٹیسٹ لانچ کا مقصد "منٹ مین۔تھری” بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم کی قابل اعتمادیت اور جنگی تیاری کی سطح کا جائزہ لینا تھا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق، تاحال مریکہ کے پاس اس ماڈل کے تقریباً 400 میزائل فعال سروس میں ہیں۔





