بین الاقوامی

فلپائن میں سمندری طوفان "ہیگوپٹ” کے باعث 114 افراد ہلاک

فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل کے مطابق، 6 نومبر کی صبح تک، سمندری طوفان "ہیگوپٹ” کے باعث 114 افراد ہلاک اور 127 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ اس آفت سے متاثرہ افراد کی تعداد1.95 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت پانچ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔ ملک بھر میں 115 علاقے سیلاب کی زد میں آئے ہیں، جبکہ 1200 سے زیادہ مکانات، ہسپتالوں اور اسکولوں سمیت 75 عوامی سہولیات کو نقصان پہنچا ہے ۔ 156 شہروں اور قصبوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، 10 قصبوں میں مواصلاتی نظام بے کار ہو گیا ہے، 680 قصبوں نے اسکول بند کر دیے ہیں، 468 شہروں اور قصبوں نے کام کاج معطل کیا ہے ، جبکہ 55 شہروں اور قصبوں نے سرکاری طور پر آفت زدہ علاقے کا اعلان کر دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker