بین الاقوامی

امریکا نے جوہری تجربات شروع کیے تو روس جوابی کارروائی کرے گا، روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ اگر امریکہ یا دیگر ممالک نے جوہری تجربات کیے تو روس بھی مساوی جوابی اقدامات اُٹھائے گا۔ پوٹن نے روسی وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور دیگر متعلقہ محکموں کو یہ ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ معلومات جمع کرکے روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل میں تجزیہ کے لئے پیش کریں اور جوہری تجربات شروع کرنے کی تیاریوں کے بارے میں ایک مربوط فارمولہ پیش کریں۔یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے دوسرے ممالک کے جوہری تجربات کے پروگراموں کے جواب میں محکمہ دفاع کو جوہری ہتھیاروں کے تجربات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم،امریکی انرجی سیکرٹری کریس رائٹ نے 2 نومبر کو کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے حکم میں جوہری دھماکے شامل نہیں ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker