بین الاقوامی

چین سے جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ غیر منصفانہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نےیومیہ پریس کانفرنس میں امریکا کی جانب سے چین سے جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے مذاکرات میں شامل ہونے کے مطالبے پر کہا کہ چین کی جوہری طاقت امریکہ اور روس کی سطح پر نہیں ہے اور اس مرحلے پر جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے مذاکرات میں چین کی شرکت کا مطالبہ غیر منصفانہ، غیر معقول اور ناقابل عمل ہے۔دنیا میں سب سے بڑے جوہری ہتھیاروں کے حامل ملک کے طور پر، امریکہ کو جوہری تخفیف اسلحہ کے لیے اپنی خصوصی اور ترجیحی ذمہ داری صحیح معنوں میں پوری کرتے ہوئے اپنے جوہری ہتھیاروں میں خاطر خواہ کمی لانی چاہیے تاکہ جامع اور مکمل جوہری تخفیف اسلحہ کے حصول کے حالات پیدا کئے جائیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker