بین الاقوامی

فلپائن اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے، چینی وزارت دفاع

بیجنگ:چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان سینئر کرنل جیانگ بین نے فلپائن کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین میں خطے سے باہر متعلقہ ممالک کے ساتھ کی جانے والی حالیہ مشترکہ مشقوں اور نام نہاد "ٹاسک فورس” کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ فلپائن کی خطے سے باہر اس کے اتحادیوں کو مدعو کر کے بار بار خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزیاں بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہیں۔چین کا اپنی علاقائی سالمیت اور سمندری حقوق کے تحفظ کے لیے عزم غیر متزلزل ہے۔ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی اشتعال انگیز کارروائیاں، خلاف ورزیاں، اور پروپیگنڈہ بند کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker