
چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق، بیجنگ وقت کے مطابق 3 نومبر کی صبح چار بجکر انتیس منٹ پر افغانستان میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ افغان وزارت صحت عامہ کے ترجمان نے کہا کہ اب تک زلزلے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ زلزلے کا مرکز صوبہ بلخ میں واقع تھا، جو کہ صوبہ بلخ کے صدر مقام اور افعانستان کے تیسرے بڑے شہر مزار شریف سے زیادہ دور نہیں ہے۔ دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلخ کی صوبائی حکومت کے ترجمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے تصدیق کی کہ تقریباً 900 سال پرانی مزار شریف مسجد، جسے "نیلی مسجد” کہا جاتا ہے، کو زلزلے میں نقصان پہنچا ہے۔





