
بھارتی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ نے حال ہی میں "پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ: اعلیٰ معیار کی ترقی کی رہنمائی” کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ جب عالمی معیشت مہنگائی، تجارتی جنگوں اور جغرافیائی سیاسی تقسیم کی وجہ سے لڑکھڑا رہی ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے جاری کردہ قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے” 15 ویں پانچ سالہ منصوبہ ” مضبوط حکمرانی کے تصور ،مفاد عوام کی ترجیح اور ٹھوس ہم آہنگی کے طویل المدتی وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
مضمون میں بتایا گیا ہے کہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، چین کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے ان اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہےجن میں پارٹی کی جامع قیادت پر قائم رہنا، عوام کو اولین ترجیح دینا، اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا، جامع اصلاحات کو گہرا کرنا، موثر مارکیٹ اور فعال حکومت کا امتزاج برقرار رکھنا، اور ترقی و سلامتی کے درمیان توازن قائم رکھنا ، شامل ہیں۔ یہ محض نعرے نہیں بلکہ عمل کے رہنما اصول ہیں۔ چین کا مقصد ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر اور نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کی رہنمائی کرنا ہے.
مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرونی تکنیکی پابندیوں کا سامنا کرتے ہوئے، چین نے سائنسی و تکنیکی خود انحصاری اور خود کو بہتر بنانے کی رفتار کو تیز کیا ہے ۔ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے بینر تلے، چین پہلے ہی قابل تجدید توانائی کے شعبے میں عالمی رہنما کا کردار ادا کر رہا ہے اور کم کاربن کے راستے پر جامع تبدیلی کے لئے پرعزم ہے۔





