
چین اور مصر کی قدیم تہذیبیں ایک دوسرے کی طرف بڑھ رہی ہیں، شی
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو عظیم الشان مصری عجائب گھر کے افتتاح پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ااتوار کے روز پنے پیغام میں شی جن پھنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عظیم الشان مصری عجائب گھر مصر کی ثقافتی تاریخ پر نمایاں نشان چھوڑے گا اور قدیم مصری تہذیب کے تحفظ اور ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مصر دوستی کی تاریخ پرانی ہے۔ حالیہ برسوں میں چین مصر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ مل رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے متحرک اور متنوع رہے ہیں۔ شنگھائی میوزیم میں "قدیم مصری تہذیب کی نمائش” کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی ہے اور دونوں ممالک کی آثار قدیمہ کی مشترکہ ٹیم اہرام سقرہ کے نیچے پراسرار قدیم مصری تہذیب کو تلاش کر رہی ہے۔
شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ دونوں قدیم تہذیبیں ایک دوسرے کی طرف بڑھ رہی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ چین اور مصر کو ایک دوسرے کی تہذیب سے استفادہ کرنا جاری رکھنا چاہیئے تاکہ چین مصر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی میں مسلسل نئی توانائی فراہم کی جائے۔





