
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ اپیک کی 32 ویں اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت اور جنوبی کوریا کے اپنے سرکاری دورے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے۔ بوسان سے روانگی کے وقت جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیان اور دیگر اعلیٰ حکام نے صدر شی جن پھنگ کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔ ائر پورٹ جانے والے راستے کے دونوں اطراف جنوبی کوریا میں چینی طلباء اور چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں نے چین اور جنوبی کوریا کے قومی پرچم لہراتے ہوئے صدر شی کو ان کے کامیاب دورے کی مبارکباد دی۔





