بین الاقوامی

جاپان اپنی غلطیوں کو درست کرے اور تائیوان کے معاملے سے دور رہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ () جاپانی وزیر اعظم سانے تاکائیچی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپیک اجلاس کے دوران تائیوان انتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ اپنی ملاقات سے متعلق دو پوسٹ کیں۔اس حوالے سے یکم نومبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جاپانی رہنما کا اپیک اجلاس کے دوران تائیوان انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات پر اصرار اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ہائی پروفائل ہائپ نے ایک چین کے اصول، چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی روح اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ اس نے "تائیوان کی علیحدگی” کی قوتوں کو ایک سنگین غلط اشارہ بھیجا، اور اس کی نوعیت اور اثرات بہت خطرناک تھے۔ چین اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے ،چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور یہ چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور جاپان کی بنیادی ساکھ سے متعلق ہے۔ یہ ایک ریڈ لائن ہے، جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی اسیویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔ جاپان نے طویل عرصے سے تائیوان کو نوآبادیات میں رکھا تھا اور اس پر تائیوان کے معاملے میں ناقابل تردید اور سنجیدہ تاریخی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی روح اور آج تک اپنے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرے اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تعمیری اور مستحکم چین-جاپان تعلقات کی تعمیر کے اپنے بیان کو عملی جامہ پہنائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker