بین الاقوامی

چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی مصر کے عظیم الشان مصری عجائب گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت

قاہرہ () چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چین کے وزیر ثقافت و سیاحت سن یے لی نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصر کے عظیم الشان عجائب گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اتوار کے روز افتتاحی تقریب سے قبل، مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے سن یے لی سے ملاقات بھی کی۔ سن یے لی نے کہا کہ چین مصر کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین مصر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کرنے ، عملی تعاون کو فروغ دینے، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے اور چین-مصر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کےتعلقات میں مسلسل اضافہ کرنے کا خواہاں ہے۔ صدر السیسی نے صدر شی جن پھنگ کا عظیم الشان مصری عجائب گھر کے افتتاح پر مبارکباد کا پیغام بھیجنے اور افتتاحی تقریب میں اپنے خصوصی ایلچی بھیجنے پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر چین کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید گہرا کرنےاور دونوں ممالک کے تعلقات کو زیادہ ترقی دینے کے لئے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker