بین الاقوامی

چین سیمی کنڈیکٹر سے متعلق معیار پر پورا اُترنے والی برآمدات کو استثنیٰ دے گا، چینی وزارت تجارت

بیجنگ: یکم نومبر کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے سیمی کنڈیکٹر کمپنی نیکسپریا کے حوالے سےصحافی کے سوال کے جواب میں اس بات پر زور دیا کہ نیڈرلینڈ ز کی حکومت کی کمپنی کے اندرونی معاملات میں غیر مناسب مداخلت عالمی سپلائی چین میں موجودہ افراتفری کا باعث بنی ہے۔ ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر، چین ملکی اور بین الاقوامی سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کا بھرپور خیال رکھتا ہے اور اس بات کا خیرمقدم کرتا ہے کہ عملی مشکلات کا سامنا کرنے والے کاروباری ادار ے بروقت چینی وزارت تجارت یا مقامی تجارتی محکموں سے رابطہ کریں۔ چین کاروباری اداروں کے اصل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے معیار پر پورا اُترنے والی برآمدات کو استثنیٰ دے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker