بین الاقوامی

چین کثیرالجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے پرعزم ہے،بین الاقوامی شخصیات

بیجنگ: بین الاقوامی شخصیات نے اپیک اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے اہم خطابات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ تصورات چین کے اس عزم کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ صحیح معنوں میں کثیرالجہتی پر عمل کرنے اور تمام ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ برکس بزنس کونسل کے نمائندے سٹاوروس نکولس نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے تصورات کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت کرتے ہیں ، جس کی آج دنیا کو ضرورت ہے۔جنوبی کوریا کی یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز کے سینٹر فار انٹرنیشنل اینڈ ریجنل اسٹڈیز کے پروفیسر کانگ یو سک کہتے ہیں کہ جنوبی کوریا چینی صدر شی جن پھنگ کی تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہے۔ عالمی لحاظ سے ہمیں مشاورت کے ذریعے مشترکہ جیت کا تعاون حاصل کرنا چاہیے۔ ہنگری کی ورکرز پارٹی کی چیئرمین گیولا تھرمر نے کہا کہ ایسا بین الاقوامی نظام قائم نہیں کیا جانا چاہیے جس سے صرف چند ممالک کو فائدہ پہنچے اور دوسروں کو نقصان پہنچے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو اور گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو انسانی بقاء اور ترقی کے لیے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker