بین الاقوامی

چین ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تشکیل کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے، چینی صدر

بیجنگ () چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سی ای او سمٹ سے خطاب کیا۔ جمعہ کے روز صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ اگلے سال چین تیسری مرتبہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس کی میزبانی کرے گا اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تشکیل کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ ایشیا پیسیفک اور دنیا بھر میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے نئی توانائی فراہم کی جا سکے۔
صدر شی نے زور دیا کہ تمام فریقوں کو اپنے ابتدائی مقاصد کو یاد رکھتے ہوئے زیادہ فعال اور مضبوط ایشیا پیسیفک تعاون کے ذریعے دنیا کے لیے نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے چار نکات پر زور دیا۔اول، امن و استحکام کے تحفظ میں پیش پیش رہا جائے؛ دوم، کھلے پن اور باہمی روابط کو فروغ دیا جائے؛ سوم، باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی کے اصول پر قائم رہا جائے؛ اور چوتھا، جامع اور متوازن ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصے سے چین عالمی اقتصادی ترقی کا اہم محرک رہا ہے۔ "چودھویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران چین کی معیشت کی اوسط سالانہ ترقی کی شرح 5.5 فیصد رہی، جب کہ عالمی معیشت میں چین کا حصہ تقریباً 30 فیصد رہا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین عالمی کاروباری برادری کے لیے بے شمار ترقیاتی مواقع فراہم کرتا ہے، یہ دنیا کے سب سے محفوظ ممالک میں شمار ہوتا ہے اور سرمایہ کاروں کو بہترین کاروباری ماحول فراہم کرتا ہے۔ چین ابھرتی ہوئی صنعتوں کو فروغ دے رہا ہے، جس سے بین الاقوامی کاروبار کے لیے وسیع اختراعی مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین نے دنیا کا سب سے بڑا قابلِ تجدید توانائی نظام اور سب سے مکمل نئی توانائی کی صنعتی چین قائم کی ہے، جو عالمی کاروبار کے لیے سبز ترقی کے مواقع پیدا کرے گی۔
صدر شی نے مزید کہا کہ چین عالمی کاروباری برادری کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور متحرک سرمایہ کاری کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ "چین کے ساتھ سفر کرنا، دراصل مواقع کے ساتھ سفر کرنا ہے؛ چین پر یقین رکھنا، مستقبل پر یقین رکھنا ہے؛ اور چین میں سرمایہ کاری کرنا، دراصل مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔”

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker