پاکستانٹاپ سٹوری

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔اعلامیہ کے مطابق افغانستان، پاکستان، ترکیہ اور قطر نے 25 سے 30 اکتوبر تک استنبول میں مشاورت کی۔ یہ بات چیت ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہوئی۔ تمام فریقین نے متفقہ طور پر جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 6 نومبر کو استنبول میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ جنگ بندی کے نفاذ کے لیے مخصوص طریقہ کار پر مزید گفتگو اور فیصلہ کیا جا سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker