
اسلام آباد:چین پاکستان پروڈکشن ایکوپمنٹ پروکیورمنٹ آرگنائزیشن کمیٹی کے کاروباری وفد نے ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ آفس کا دورہ کیا،
چینی کاروباری وفد کی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور فیڈریشن کے عہدیداران سے ملاقات، اقتصادی اور صنعتی تعلقات پر گفتگو ہوئی ،
ملاقات میں چینی پیداواری آلات کی خریداری اور صنعتی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ معاشی ترقی کیلئے کسی بھی ملک میں صعنتی شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان اور چین صعنتی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں،عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت دونوں ممالک کو مشترکہ صنعتی زونز کا قیام عمل میں لانا چاہیے،
چین کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان خطے کا معاشی حب بن سکتا ہے،
چین کے ساتھ باہمی احترام اور مفادات پر مبنی برادرانہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں،
ملاقات میں چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، چئیرمن کوارڈینیشن ایف پی سی سی آئی ملک سہیل سمیت دیگر شریک تھے ۔
چینی وفد میں چئیرمن شانسی کیان ہائی ایمرجنسی انڈسٹری مسٹر یاؤ ریور کے چئیرمین ننگزیا ایمرجنسی انڈسٹری گروپ مسٹر یونگ یانگ پینگ، جنرل مینجر مسٹر لیو ژیگانگ و دیگر شامل تھے۔





