
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی عاطف اکرام شیخ نے وزارت آبی وسائل میں منعقدہ نیشنل واٹر سیکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری مہر علی شاہ نے کی ،سینئر نائب صدر فیڈریشن ثاقب فیاض مگوں بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
اجلاس میں فیڈریشن کی طرف سے واٹر سیکیورٹی کے حوالے سے تیار کی گئی تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،
اس موقع پر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ نیشنل کاز کی حیثیت رکھتا ہے ،جس کیلئے باہمی، مربوط تعاون کی ضرورت ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو اب ہر سال سیلابوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو معیشت کےلئے تباہ کن ہے، پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹر پانی کے مسائل کے حل کیلے حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنے کو تیار ہے،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا بڑا حصہ ایگرو بیس ہے،قومی سطح پر اختلافات بھلا کر اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ،
پانی کے حوالے سے ایمرجنسی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آئندہ سالوں میں پاکستان کو سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا،





