پاکستان

اسلام آباد میں فلم "نیژہ 2” کی پریمیئر تقریب کا انعقاد

اسلام آباد:چینی فلم "نیژہ 2” کی پریمیئر تقریب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر شی یوان چھیانگ ، پاکستانی سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت یاسر الیاس نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس تقریب میں پاکستانی حکام، فلمی اور ثقافتی اداروں کے علاوہ 200 سے زائد عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔
شی یوان چھیانگ نے کہا کہ "نیژہ 2” کی پہلی بار پاکستان میں نمائش چین اور پاکستان کے درمیان فلمی تعاون کا ایک مثبت نتیجہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور عوامی رابطوں کو گہرا کرنے کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ امید ہے کہ چین اور پاکستان ثقافتی تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے اور افرادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، جس سے چین۔پاکستان ہم نصیب سماج کی تعمیر میں مدد ملے گی۔
سلیم مانڈوی والا اور یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستانی عوام چینی ثقافت سے محبت رکھتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ”نیژہ 2″ کو پاکستان میں وسیع پیمانے پر پذیرائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ مسلسل افرادی تبادلے کو مضبوط بنانے، افرادی اور ثقافتی تعاون کو گہرا کرنے، فولادی دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں۔
"نیژہ 2” کا اردو ڈب ورژن 31 اکتوبر کو پورے پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker