
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے 27 اکتوبر کو سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ عالمی انسدادِ دہشت گردی تعاون کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط کیا جانا چاہیے۔
گینگ شوانگ نے کہا کہ چین طویل عرصے سے دو طرفہ اور کثیر الجہتی ذرائع کے ذریعے ترقی پذیر ممالک، خصوصاً افریقی ممالک کو انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کر رہا ہے، اور چین-اقوامِ متحدہ امن و ترقی فنڈ کے ذریعے، چین سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ ، اقوامِ متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی دفتر اور دیگر اداروں کو صومالیہ، افریقہ کے ‘ساحل ریجن’ اور وسطی ایشیائی ممالک میں انسدادِ دہشت گردی منصوبوں کے نفاذ میں تعاون کر رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ چین تمام فریقین کے ساتھ مل کر ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گا اور مستقل امن اور عالمگیر سلامتی کے حصول کے لیے اپنی بھرپور خدمات سر انجام دے گا۔





