
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان کردیا،رات بھر جاری رہنے والی بمباری سے ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئےجن میں چوبیس بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ کے اسپتالوں میں ایک بار پھر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،صیہونی فوج نے حماس پر ایک اسرائیلی فوج کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جس کی حماس نے تردید کردی۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہےجنگ بندی معاہدے پرقائم ہیں،قابض فوج پرحملے سےکوئی تعلق نہیں ہے،حماس نے آج کھدائی کے دوران ملنے والی ایک اوراسرائیلی قیدی کی لاش واپس کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پھراسرائیل کی پشت پناہی کرنے لگے،سیز فائر کی خلاف ورزیوں کو اسرائیل کے دفاع کا حق قرار دیا۔





