پاکستان

عوامی حقوق کا تحفظ ترجیح،گرانفروشی کی کسی کو اجازت نہیں، شفقت محمود

اگر آئندہ عوام کے صحت کیساتھ کھیلواڑ کیا گیا تو گرفتاریاں عمل میں لاکر سخت کارروائی کی جائیگی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی وارننگ جاری
حسن ابدال(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت،کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک راوؤ عاطف رضا کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا حسن ابدال میں دبنگ ایکشن، متعدد دکانوں پر بھاری جرمانے، کوالٹی چیکنگ میں بڑی خلاف ورزیاں بے نقاب،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمودنے حسن ابدال ایبٹ آباد روڈ اور حسن ابدال جی ٹی روڈ پر چیکنگ اَچانک چھاپے مارے جہاں پر اشیائے خوردونوس اور نا قص صفائی پر بھاری جرمانے کیے گئے،چکن فروش اور بیف فروشوں کی دکانوں کو چیک کیا جہاں انتہائی ناقص صفائی اور زیادالمیعاد بدبودارگوشت تھا

جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے سخت ایکشن لیتے ہو ئے،مرغی کا گوشت بیچنے والوں کو 15ہزار جرمانہ اوربیف فروشوں کو 40ہزارکا بھاری جرمانہ کر تے ہوئے مضر صحت گوشت کو تلف کرایا اور سخت وارننگ جاری کیں کہ اگر آئندہ عوام کے صحت کے ساتھ کھیلواڑ کیا گیا تو گرفتاریاں عمل میں لاتے ہو ئے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔حسن ابدال اندرونِ شہر سبزی منڈی، فروٹ بازار، کریانہ مرچنٹ اسٹورز اور جنرل مارکیٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں کو مقررہ نرخنامہ آویزاں نہ کرنیوالوں کو بھی وارننگ دی۔چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بدبودار کچے گوشت، گھی، دالوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کے نمونے چیک کیے، جبکہ غیر معیاری اشیاء تلف کرا دیں۔ ذرائع کے مطابق۔ بعض مقامات پر ناقص صفائی اور فریزر کی خراب حالت پائی گئی۔ چوہدری شفقت محمود نے سختی سے ہدایت دی کہ آئندہ معیار سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیس نے بھی چوہدری شفقت محمود کی رہنمائی میں مکمل معاونت فراہم کی اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کو یقینی بنایا۔ اس طرح چوہدری شفقت محمود نے اپنے عملہ کے ہمراہ آج کا گرینڈ آپریشن مکمل کیا۔شہریوں نے چوہدری شفقت محمود کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی محنت، دیانت داری اور بروقت اقدامات سے بازاروں میں مہنگائی پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے چوہدری شفقت محمود کی کارکردگی کو زبردست انداز میں سراہا اور کہا کہ وہ ایک محنتی، ایماندار اور فرض شناس افسر ہیں جو عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شفقت محمود کے بروقت ایکشن سے عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے اور اُن کی کاوشیں انتظامیہ کے لیے قابلِ فخر ہیں۔ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے ہدایت دی کہ ایسے افسران کو مزید حوصلہ افزائی دی جائے جو عوامی مفاد کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، کیونکہ انہی کی بدولت حکومتِ پنجاب کے اصلاحاتی اقدامات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker