بین الاقوامی

چین تمام ممالک کے ساتھ ایکسپورٹ کنٹرول پر بات چیت اور تبادلے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے بارہا ریئر ارتھ ایکسپورٹ کنٹرول پالیسی پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔ چین کے متعلقہ اقدامات کا مقصد بین الاقوامی طریقوں کے مطابق برآمدی کنٹرول کے نظام کو معیاری اور بہتر بنانا ، عالمی امن و علاقائی استحکام کو بہتر طریقے سے برقرار رکھنا اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم تمام ممالک کے ساتھ برآمدی کنٹرول پر بات چیت اور تبادلے کے خواہاں ہیں تاکہ عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker