
بیجنگ:2025 فنانشل اسٹریٹ فورم کی سالانہ کانفرنس 27 اکتوبر کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
حہ لی فنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ”کا دور مالیاتی شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور طاقتور مالیاتی ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے ایک اہم وقت ہوگا۔ مالیاتی نظام کو چینی خصوصیات کے مطابق اپنی ترقی کے راستے پر گامزن رہنا چاہیئے ، خطرات کی روک تھام، مضبوط نگرانی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو بلا رکاوٹ آگے بڑھانا چاہئے، اور مالی شعبے میں مزید اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینا چاہئے۔
حہ لی فنگ نے زور دیا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی مالیاتی حکمرانی کی تحقیق میں فعال شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے اور عالمی مالیاتی حکمرانی میں اصلاحات کومستحکم طور پر آگے بڑھانا چاہتا ہے ، تاکہ منصفانہ اورمعقول بین الاقوامی اقتصادی و مالیاتی نظام کے تحفظ اور عالمی مالیاتی استحکام اور ترقی میں چینی حکمت اور قوت فراہم کی جا سکے۔





