بین الاقوامی

سیشلز کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی شرکت

وکٹوریا: جمہوریہ سیشلز کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین گاؤ یون لونگ نے نو منتخب صدر پیٹرک ہرمنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

صدر پیٹرک ہرمنی نے وکٹوریا میں گاؤ یون لونگ سے ملاقات کی۔گاؤ یون لونگ نے پیٹرک ہرمنی کو صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پرخلوص سلام اور نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ چین سیشلز کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور سیشلز کے ساتھ مل کر چائنا-افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ کے نتائج کو عملی جامہ پہناتے ہوئےدوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے تیار ہے۔

سیشلز کے صدر نے کہا کہ سیشلز اور چین کے مابین روایتی دوستی قائم ہے اور سیشلز ایک چین کے اصول پر قائم رہے گا، "بیلٹ اینڈ روڈ”سمیت دیگر فریم ورکس کے تحت عملی تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید ترقی دے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker