
کوالالمپور: ملائیشیا میں منعقدہ 47 ویں آسیان سربراہی اجلاس کے دوران چین-آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر باضابطہ دستخط کیے گئے ۔
منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین-آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ کے حوالے سے مذاکرات نومبر 2022 سےاکتوبر 2024 تک جاری رہے۔ 3.0 ورژن کا اپ گریڈ پروٹوکول موجودہ چین-آسیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور ‘ریجنل کمپری ہنسیو اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ’ (RCEP) کی بنیاد پر نئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مکمل طور پر وسعت دیتا ہے، معیارات اور قواعد کے میدان میں باہمی رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرتا ہے اور علاقائی تجارت کی سہولت اور جامع ترقی کو فروغ دیتا ہے۔





