
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں آسیان سربراہی اجلاس اور آسیان-امریکہ سربراہی اجلاس میں فلپائن کے صدر مارکوس کے بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں بیان کے حوالے سے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین ، چین اور آسیان ممالک کا مشترکہ گھر ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی جانب سے دانستہ کی جانے والی علاقائی حدوں کی خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزی کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔
چین قانون کے مطابق اپنی خودمختاری ،حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ جاری رکھے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم فلپائن کے ساتھ سمندری اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے آسیان ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ متعلقہ ممالک کو چاہیے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کے تمام فریقوں کے ایکشن اعلامیہ کی شقوں کی سختی سے پابندی کریں، علاقائی حدوں کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز اقدامات بند کریں اور کشیدگی کو ہوا نہ دیں۔
قازقستان کے وزیر خارجہ یرمیک کوشربایف چین کا دورہ کریں گے
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر، قازقستان کے وزیر خارجہ یرمیک کوشربایف 27 سے 28 اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چین کے نائب صدر سعودی عرب اور کویت کا دورہ کریں گے
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد کی دعوت پر، چین کے نائب صدر ہان زنگ 28 اکتوبر سے 2 نومبر تک سعودی عرب اور کویت کا دورہ کریں گے، اور 3 سے 5 نومبر تک قطر میں دوسرے عالمی سماجی ترقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔





