
روسی وزارت دفاع نے اعلامیے میں کہا ہے کہ روسی علاقوں میں شہری تنصیبات پر یوکرینی حملوں کے جواب میں، روسی مسلح افواج نے 24 تاریخ کی رات سے 25 تاریخ کی صبح تک زمینی طویل رینج کے ہائی پریسیژن ہتھیاروں اور حملہ آور ڈرونز کے ذریعے یوکرین کے دفاعی صنعتی اداروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے۔
گزشتہ ایک دن کے دوران روسی فوج نے سومی، خارکیف اور دیگر محاذوں پر یوکرینی فوج کی اہم دفاعی سمتوں میں پیش قدمی جاری رکھی، اور یوکرینی مسلح افواج اور مرسنریز کے 154 عارضی تعیناتی علاقوں کو نشانہ بنایا، نیز 281 فکسڈ وِنگ ڈرون گرائے۔
ادھر یوکرینی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے 25 تاریخ کو جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک دن کے دوران یوکرینی فوج نے مختلف محاذوں پر روسی فوج کے حملوں کو پسپا کیا ، اور روسی فوج ، ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے اجتماع والے علاقوں کو نشانہ بنایا۔





