پاکستان

حسن ابدال میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد

حسن ابدال (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایات پر تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی میں حسن ابدال میں کارروائیاں جاری۔ چوہدری شفقت محمود نے جی ٹی روڈ، سبزی منڈی اور دیگر بازاروں میں اچانک معائنہ کیا، متعدد سبزی فروشوں کی دکانوں کو چیک کیا اور گلی سڑی سبزیاں موقع پر ہی تلف کروا دیں۔ انہوں نے نرخنامے کے بغیر اشیاء فروخت کرنے اور گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کو جرمانے کیے اور سخت وارننگ بھی جاری کی۔

چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، کسی کو ناجائز منافع خوری یا غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ جاری رہے گی تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر میسر آ سکیں۔

عوامی حلقوں نے چوہدری شفقت محمود کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی متحرک مہم سے گرانفروشوں میں خوف پیدا ہوا ہے اور بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker