بین الاقوامی

چین کا تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کا دن منانے کا فیصلہ

بیجنگ ()
چین کی چودہویں قومی عوامی گانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 18 ویں اجلاس کا پہلا اور دوسرا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چاو لہ جی نے اجلاسوں کی صدرارت کی۔اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے قومی عوامی گانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کا دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
فیصلے کے مطابق، 25 اکتوبر کو تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کے دن کے طور پر منایا جائے گا، اور قومی سطح پر مختلف یادگاری تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔
تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کے دن کے قیام اور قومی سطح پر یادگاری تقریبات کے انعقاد سے اس ناقابل تردید تاریخی حقیقت کو اجاگر کیا جائے گا کہ تائیوان چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے ، بین الاقوامی براداری میں ایک چین کے اصول پر عمل کو مضبوط بنایا جائے گا، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کو جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کی عظم روح کی روشنی میں ملک کی وحدت اور قومی نشاۃ ثانیہ کے لیے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker