
بیجنگ:چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے یورپی یونین کی روس پر پابندیوں کے انیسویں پیکج میں چینی کمپنیوں کو شامل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے چین کی متعدد درخواستوں اور روک تھام کے باوجود، ان پابندیوں میں ایک بار پھر چینی کمپنیوں کو شامل کیا ہے اور پہلی بار چین کی بڑی ریفائنری اور پٹرولیم تجارتی اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین بین الاقوامی قانون کی بنیاد اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر یک طرفہ پابندیوں کا ہمیشہ مخالف رہا ہے۔ یورپی یونین کا یہ عمل چین اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے اتفاق رائے کی روح کے منافی ہے اور چین اور یورپی یونین کے اقتصادی و تجارتی تعاون کی مجموعی صورتحال کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین تمام ضروری اقدامات اختیار کرے گا ، چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کا مضبوط تحفظ کرے گا، اور اپنی توانائی کیے تحفظ اور اقتصادی ترقی کا بھرپور دفاع کرے گا۔





