
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چوبیس اکتوبر کوبتایا ہے کہ سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ کی دعوت پر، چین کےوزیر اعظم لی چھیانگ 25 اور 26 اکتوبر کو سنگاپور کا سرکاری دورہ کریں گے۔آسیان کے روٹیٹنگ چیئر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور بن ابراہیم کی دعوت پر، ،لی چھیانگ 27 اور 28 اکتوبر کو کوالالمپور میں منعقدہونے والے 28ویں چین-آسیان سمٹ، 28ویں آسیان پلس تھری سمٹ ، 20ویں مشرقی ایشیاء سمٹ اور پانچویں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔





