
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایشیاء پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس کے دوران چینی اور امریکی صدور کی ملاقات کے امکان کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ دونوں فریقین اپنے صدور کی ملاقات کے بارے میں قریبی رابطے میں ہیں، مزید معلومات بروقت جاری کی جائیں گی۔





