بین الاقوامی

بوڈاپیسٹ میں ملاقات منسوخ کے بجائے ملتوی کی گئی ہے، روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کا مقصد روس پر دباؤ ڈالنا ہے، لیکن ان پابندیوں کا روسی معیشت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے ٹرمپ کے تازہ ترین ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے پوٹن نے کہا کہ بھرپور تیاری کے بغیر ملاقات ہو اور اس میں نتائج حاصل نہ ہوں تو یہ ایک بڑی غلطی ہو گی ۔امریکی صدر کے ملاقات کی منسوخی کے بیان پر انہوں نے کہا کہ یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ ملاقات ملتوی ہوئی ہے ۔ یوکرین کو 3000 کلومیٹر تک مارکرنے والے ہتھیاروں کے ممکنہ حصول کے جواب میں پوٹن نے کہا کہ یہ کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے۔ اگر ایسے ہتھیاروں کو روسی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تو روس کا ردعمل بہت سخت ہوگا۔
اسی دن وائٹ ہاؤس نے کہا کہ روسی صدر پوٹن سے ملاقات مکمل طور پر ناممکن نہیں ہے۔ امریکی صدر اور پوری انتظامیہ کو امید ہے کہ ملاقات دوبارہ ہوگی، لیکن اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ملاقات کے ٹھوس مثبت نتائج برآمد ہوں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker