بین الاقوامی

اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کی خود مختاری کے بل کی منظوری پر مصر سمیت دیگر 15 ممالک کی شدید مذمت

مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، پاکستان اور انڈونیشیا سمیت پندرہ ممالک ، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کیے گئے دو مسودہ قوانین کی شدید مذمت کی گئی۔ ان دو مسودات کا مقصددریائے اردن کے مغربی کنارے اور وہاں غیرقانونی یہودی بستیوں تک اسرائیل کی خودمختاری کو بڑھانا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ بل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں بالخصوص قراردادنمبر 2334 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی رائے نے بھی فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ بیان میں اسرائیل کو منتبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی یکطرفہ اور غیر قانونی پالیسیوں کو جاری نہ رکھے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں سنبھاتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خطرناک اور غیر قانونی اقدامات کو رو کے۔ اس کے علاوہ، ایران اور متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker