
بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی نے 27 اگست کو بیجنگ میں نان پارٹی شخصیات کے لیے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا، جہاں سینٹرل کمیٹی کی جانب سے "قومی معیشت اور سماجی ترقی کے پندرھویں پنج سالہ منصوبے” کے متعلق "تجاویز” پر جمہوری پارٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے رہنما اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں سے رائے لی گئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے سمپوزیم کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا، جس میں انہوں نے زور دیا کہ "پندرھویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کے دوران معیشت اور سماجی ترقی کی منصوبہ بندی میں اعلیٰ معیار کی سائنسی و تکنیکی خود انحصاری کو مضبوطی سے آگے بڑھانا،
مشترکہ خوشحالی کو مستحکم طریقے سے فروغ دینا، اور طاقتور ملکی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی عظیم مہم کو آگے بڑھانے کے لیے پارٹی اور ملک کی تمام قومیتوں کی متحد اور مشترکہ جدوجہد ضروری ہے۔سمپوزیم کے دوران، سمپوزیم میں چائنیز گو مین تانگ کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، چینی جمہوری لیگ کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، چین کی جمہوری قومی تعمیر کی ایسوسی ایشن کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، جمہوریت کے فروغ کی چینی ایسوسی ایشن کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، چینی کسانوں اور مزدوروں کی جمہوری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، چینی چی کونگ تانگ کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، جیوسان سوسائٹی کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، تائیوان ڈیموکریٹک سیلف گورنمنٹ لیگ کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے چیئرمین اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں نے یکے بعد دیگرے خطاب کیا۔شرکاء نے "چودھویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران چین کی معاشی و سماجی ترقی میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی تعریف کی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کو مرتب کرنے کے بارے میں تجاویز کے تصورات پر اتفاق کیا، اور اس سلسلے میں اپنی تجاویز اور مشورے پیش کیے۔





