بین الاقوامی

چین کا کھلے پن کے سلسلے میں چین کی ضروریات اور دنیا کی توقعات دونوں کو مدنظر رکھنے کا اعلان

بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کو متعارف کرانے اور اس کی وضاحت کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابقمرکزی کمیشن برائے مالیاتی اور اقتصادی امور کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور مرکزی دیہی ورک لیڈنگ گروپ کے ڈائریکٹر ہان ون شیوؤ نے بتایا کہ "سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے قومی معیشت اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے بارے میں تجاویز ” میں اقتصادی و سماجی ترقی کے اہم اہداف پیش کیے گئے ہیں،

جن میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنا، سائنسی و تکنیکی خودانحصاری کے معیار میں نمایاں اضافہ کرنا،جامع اصلاحات کو مزید گہرائی سے آگے بڑھانے میں نئی پیش رفت حاصل کرنا، سماجی تہذیب کی سطح میں نمایاں اضافہ، عوام کےمعیار زندگی میں مسلسل بہتری، خوبصورت چین کی تعمیر میں نئی عظیم پیش رفت، اور قومی سلامتی کی حفاظت کو مزید مستحکم کرنا شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی اور دیہی جدیدیت اولین ترجیح ہے جس کو جلد از جلد عملی جامہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔

چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے چیئرمین زنگ شان جیے نے کہا کہ "تجاویز” دستاویز میں پیش کیا گیا ہے کہ ابھرتی ہوئی صنعتوں کی تشکیل اور نئی توانائی، نئے مواد، ہوابازی اور خلابازی، اور کم اونچائی والی معیشت جیسے اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو تیز کیا جائے۔ جس سے کئی ٹریلین یوآن یا اس سے بھی بڑی مارکیٹس جنم لیں گی اور اگلے 10 سالوں میں ایک اور چینی ہائی ٹیک انڈسٹری بنے گی۔ پریس کانفرنس میں چینی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی ین حہ جون نے کہا کہ "تجاویز” میں قومی تزویراتی ضروریات کو اجاگر کیا گیا ہے، کئی بڑے قومی سائنسی اور تکنیکی فرائض پر عمل درآمد کا بندوبست کیا گیا ہے اور بنیادی تحقیق کےلئے اسٹریٹجک، قبل از وقت اور منظم ترتیب کو مضبوط بنایا جائےگااور طویل مدتی اور مستحکم حمایت میں اضافہ کیا جائےگا۔اس موقع پر چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ نے کہا کہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ کے دوران چین کے کھلے پن کے سلسلے میں چین کی ضروریات اور دنیا کی توقعات دونوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔ چین بین الاقوامی اعلیٰ معیاری اقتصادی اور تجارتی قواعد کے ساتھ فعال طور پر جڑا رہے گا ، سروس انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرے گا، اور مارکیٹ تک رسائی اور کھلے پن کے شعبوں کو وسعت دے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker