
بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس 20 سے 23 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے اجلاس کی صدارت کی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس میں اہم خطاب کیا۔
اجلاس میں شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی نمائندگی کرتے ہوئے ورک رپورٹ پیش کی ۔ اجلاس میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے قومی معیشت اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے بارے میں تجاویز کی منظوری دی گئی۔ شی جن پھنگ نے کل رکنی اجلاس کو "تجاویز (بحث کے لیے مسودے)” کا تعارف کروایا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق، 24 اکتوبر کی صبح دس بجے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی پریس کانفرنس کا انعقاد کرے گی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے بارے میں آگاہ کرے گی۔چائنا میڈیا گروپ سمیت دیگر ذرائع ابلاغ پریس کانفرنس کو براہ راست نشر کریں گے۔