
ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل نے فعال ہونے کے بعد سےگزشتہ سات سالوں میں نہ صرف گریٹر بے ایریا کی ہم آہنگ ترقی کے لیے ایک بیلٹ کا کردار ادا کیا ہے بلکہ یہ بیرونی تجارت کی ترقی کا ایک طاقتور انجن بھی رہا ہے۔
رواں سال ستمبر تک ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل سے منسلک ژوہائی لینڈ پورٹ سے آمد و رفت کرنے والی گاڑیوں کے کل 18.9ملین ٹرپس ہوئے ، اور درآمدی اور برآمدی سامان کی کل مالیت 1.24 ٹریلین یوان تک جا پہنچی۔ ان میں صرف اس سال کے پہلے نو مہینوں میں، درآمدی اور برآمدی سامان کی مالیت 228.88 بلین یوان رہی، حو سال بہ سال 37 فیصد اضافہ ہے۔
رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں پل سے منسلک پورٹس کے ذریعے بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ درآمدات اور برآمدات کی مالیت 68.19 بلین یوان تک جا پہنچی ، جو سال بہ سال 52.6 فیصد اضافہ ہے۔ چین اور بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے مابین معاشی و تجارتی تعاون میں ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل کا کردار اہم سے اہم تر ہوتا جارہا ہے۔