بین الاقوامی

یورپی فریق چین اور روس کی کمپنیوں کے معمول کے تجارتی تبادلوں پر اعتراض کرنے کا اہل نہیں ہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوجیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بعض یورپی ممالک نے روس سے تعلق کے بہانے چینی کمپنیوں پر غیر قانونی یک طرفہ پابندیاں عائد کی ہیں، جس پر چین شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے

اور چین نے یورپی فریق سے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ ہم نے متعدد مرتبہ زور دیا ہے کہ یوکرین بحران چین کا پیدا کردہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کا براہِ راست فریق ہے، بلکہ ہمیشہ امن قائم کرنے اور بات چیت کے لیے کوشاں رہا ہے، لہٰذا یورپی فریق چین اور روس کی کمپنیوں کے معمول کے تبادلے اور تعاون پر اعتراض کرنے کا اہل نہیں ہے۔چین اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker