
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران، جاپان کی وزیر اعظم کی حیثیت سے سنائے تاکائیچی کے انتخاب کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے متعلقہ انتخابی نتائج پر توجہ دی ہے، یہ جاپان کا اندرونی معاملہ ہے۔ چین اور جاپان قریبی پڑوسی ہیں، چین کا جاپان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بنیادی موقف مستقل اور واضح ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جاپان چین کے ساتھ باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ کام کرے گا، چار سیاسی دستاویزات کے تمام اصولوں کی پاسداری کرے گا، تاریخ اور تائیوان جیسے اہم مسائل پر سیاسی وعدوں پر قائم رہے گا، دو طرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے گا، اور چین-جاپان باہمی مفادات پر مبنی اسٹریٹجک تعلقات کو جامع طور پر آگے بڑھائے گا۔