بین الاقوامی

امریکی میگزین ’وائرڈ‘کے بانی مدیراعلیٰ کی جانب سے چین کے طویل مدتی ویژن کی تعریف


امریکی میگزین ’وائرڈ‘کے بانی مدیراعلیٰ کیون کیلی نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ایک کول چائنا کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کسی شخص یا کسی ملک کو ’کول‘کہا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے کردار کو عالمی منظرنامے میں بآسانی ادا کر سکتا ہے۔
کیون کیلی نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ طویل مدتی ویژن اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے اور میں پانچ یا دس سال کی منصوبہ بندی کرنے سے متفق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر شخص کو دوراندیشی اپنانی چاہیئے، صرف اگلے سال تک محدود رہنے کے بجائے کم از کم آئندہ دس سال کو نظر میں رکھنا چاہئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker