تجارتپاکستانتازہ ترین

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد /مکہ مکرمہ ( آئی پی ایس)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودیہ کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ، پاکستان اور سعودیہ اچھے برے وقت کے ساتھی،ہمیں تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہے ، دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔وہ گزشتہ روز مکہ چیمبر آف کامرس اور ایف پی سی سی آئی کے باہمی تعاون سے منعقدہ پاکستان نیشنل ویک کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

افتتاحی تقریب میں سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر ،پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید،صدر ایف پی سی سی آئی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک ، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔فورم سے صدر ایف پی سی سی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودیہ کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ،پاکستان اور سعودیہ اچھے برے وقت کے ساتھی ہیں ،ہمیں تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہے ، پاکستان کی موجودہ قیادت سعودی عرب کیساتھ ہر سطح پر تعلقات کو خاص اہمیت دیتی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ قریبی تعلقات کا عکاس ہے، سعودی ولی عہد کا ویژن 2030پاکستان سمیت ساری دنیا کیلئے ترقی کا روڈ میپ ہے۔

تقریب سے سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر آف کامرس محمد ناصر الاحمری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویک کے موقع پر بزنس کمیونٹی کی میزبانی میرے لیے اعزاز ہے ،سعودی بزنس کمیونٹی دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کو قریب لانے کیلئے متحرک ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میںتعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں ،پاکستان اور سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، پاکستان نیشنل ویک کا انعقاد پاکستانی اشیا کو سعودی مارکیٹ تک رسائی دلانے کیلئے اہم ہے ،پاکستانی سفارتخانہ بزنس کمیونٹی کی سعودی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker