بین الاقوامیٹاپ سٹوری

حماس مصر میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر بات چیت میں مصروف

العربیہ ٹی وی نے حماس سے ملی اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ حماس کا وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر بات چیت کر رہا ہے اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے میں موجود تمام شقوں پر عمل درآمد کے لیے پر عزم ہے۔
حماس کے مطابق اس کی غیر مسلح سازی کا معاملہ ” ایجنڈے میں” شامل ہو چکا ہے ، تاہم فلسطین کی تمام سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاق رائے اور تفصیلی مشاورت کے ذریعے ہی اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

اگر غزہ کی پٹی کی حکمرانی کے بارے میں اتفاق رائے ہو جاتا ہے تو حماس غزہ پٹی کے انتظامی امور چلانے میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت کرے گی لیکن خود انتظامی امور میں حصہ نہیں لے گی ۔

اسی روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker