
ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے جوہری مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی تجویز کو مسترد کر تےہوئے ٹرمپ کے اس دعوے کی بھی تردید کی کہ "امریکہ نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔”
ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دن اپنی تقریر میں خامنہ ای نے امریکہ کی ایرانی جوہری صنعت میں مداخلت کو غیر قانونی اور غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کے جاں بحق ہونے کے باوجود ایران کی ایٹمی صلاحیتیں اب بھی موجود ہیں۔ خامنہ ای نے زور دے کر کہا کہ ایران بیرونی دباؤ کے سامنےسر نہیں جھکائے گا اور نہ ہی اس پر مجبور کئے جانے والے کسی معاہدے سے اتفاق کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے پاس اب بھی میزائلوں کا کافی ذخیرہ ہے اور وہ کسی بھی وقت اپنے دشمنوں پر حملہ کر سکتا ہے۔