بین الاقوامی

چین کی ونڈ پاور انسٹالیشن کا پیمانہ مسلسل پندرہ سالوں سے دنیا میں سر فہرست

بیجنگ:چائنا الیکٹرسٹی کونسل کے مطابق چین میں پون بجلی کی تنصیب کی صلاحیت مسلسل پندرہ سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور سالانہ اوسطاً 100 ارب کلوواٹ سے زائد کی اضافی تنصیب کے ساتھ نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک چین کے قومی گرڈ میں شامل کردہ پون بجلی کی صلاحیت 57.84 ملین کلوواٹ سے تجاوز کر چکی ہے ، اور مجموعی طور پرقومی گرڈ میں 580 ملین کلوواٹ کی پون بجلی شامل کی گئی ہے، جو ملک کی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 15.7 فیصد ہے۔نامزد سائز سے بالا کاروباری اداروں کی جانب سے پون بجلی کی پیداوار معاشرے میں بجلی کی کل کھپت کا 10.1 فیصد بنتی ہے۔ چائنا رینیوایبل انرجی سوسائٹی کی ونڈ انرجی پروفیشنل کمیٹی کے سیکرٹری جنرل چھین ہائی یئن نے بتایا کہ 2035 تک، چین میں غیر فوسل توانائی کی کھپت کا تناسب 30 فیصد سے زیادہ ہو جائے گا، اور ہوا اور سورج سے بجلی پیدا کرنے کی کل نصب صلاحیت سال 2020 کے مقابلے میں 6 گنا کےاضافے کے ساتھ 3.6 ارب کلوواٹ سے زائد ہو جائے گی ۔ اب تک چین کے ونڈ ٹربائن مینوفیکچررز نے دنیا بھر کے چھ براعظموں کے 57 ممالک کو بجلی پیدا کرنے والے یونٹس برآمد کیے ہیں، اور سات مینوفیکچررز نے بیرون ملک فیکٹریاں قائم کی ہیں یا فیکٹری کی تعمیر کے منصوبوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker