بین الاقوامی

اسرائیلی وزیراعظم غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر راضی ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔ مصری حکام

مصری محکمہ اطلاعات کے سربراہ ڈاکٹر ضیاء رشوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر راضی ہونےکا ارادہ نہیں رکھتے جس میں حماس کا تخفیف اسلحہ اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء سمیت مزید پیچیدہ معاملات شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اسرائیل نے فلسطینی قیدی اور حماس نے یرغمالیوں کی باقیات حوالے کی ہیں ، تاہم معاہدے کے پہلے مرحلے پر ابھی تک مکمل عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔اسرائیل کو حوالے کی گئیں یرغمالیوں کی باقیات کی اصل تعداد معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتی۔ یہ صورتحال اسرائیل کو اپنے وعدوں کو یوں پورا نہ کرنے کا بہانہ فراہم کر سکتی ہے کہ "اگلا مرحلہ ناممکن ہے کیونکہ پہلا مرحلہ مکمل نہیں ہوا ہے۔” ڈاکٹر ضیاء رشوان نے متنبہ کیا کہ اگر فلسطین میں اتفاق رائے کا فقدان رہا اور تمام فریق جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے تو فلسطینیوں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیاں رائیگاں جا سکتی ہیں۔ اسی دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے بعد غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر "اب بھی مؤثر طریقے سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔”

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker