
چین پاکستان۔افغانستان تعلقات میں بہتری کے لیےکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، وزارت خارجہ
بیجنگ (آئی پی ایس) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق اور فالو اپ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں،اور دونوں ایک دوسرے کےقریبی پروسی ہیں۔ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، اور ان ممالک کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے جنہوں نے اس میں مثبت کردار ادا کیا۔ چین کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اختلافات کو بہتر طور پر حل کریں، مکمل اور دیرپا جنگ بندی حاصل کریں، اور اپنے ممالک اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھیں۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پاکستان۔افغانستان تعلقات میں بہتری اور ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔