کھیل

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

دبئی (آئی پی ایس) خلیجی خطے کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے سیزن کے میچوں کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوگئے۔ ایونٹ کا آغاز 2 دسمبر 2025ء (منگل) کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوگا جبکہ فائنل 4 جنوری 2026ء (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گزشتہ سیزن کے فائنل کی ری میچ ہوگا،

جس میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ٹکٹیں ورجن میگا اسٹورز اور سرکاری ویب سائٹ tickets.ilt20.ae سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔انتظامیہ نے اس بار شائقین کے لیے فیملی فرینڈلی ٹکٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔بچوں (6 سے 16 سال) کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10 درہم سے شروع ہوگی جبکہ بالغوں کے لیے 20 درہم سے۔ تمام میچز، بشمول فائنل، اس رعایت میں شامل ہیں۔شائقین کے لیے ہاسپٹیلٹی پیکیجز بھی پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ بہتر کرکٹ ماحول اور سہولیات سے لطف اندوز ہو سکیں۔ سیزن 4 میں شائقین کو متعدد نئے تجربات پیش کیے جائیں گے۔“SIXES Lounge” میں کارپوریٹ مہمانوں کے لیے پانچ ستارہ سہولتوں کے ساتھ خصوصی بیٹھنے اور کھانے کا انتظام ہوگا۔جبکہ “SIXES Family Lounge” میں بچوں اور اہل خانہ کے لیے تفریحی سرگرمیاں، سانتا کی دنیا (Santa’s Grotto) اور کرسمس کے مواقع پر رنگا رنگ تقریبات ہوں گی۔اس کے علاوہ، اس سیزن میں “Crickmas Wonderland” کے نام سے ایک نیا فیملی فیسٹیول متعارف کرایا گیا ہے جو دبئی اور ابوظہبی کے اسٹیڈیمز کو کرکٹ، موسیقی، فوڈ اسٹالز اور گیمز کے ذریعے ایک جشن میں بدل دے گاایونٹ کے دوران شائقین کے لیے روزانہ اور گرینڈ ریفل ڈراز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ہر ٹکٹ خریدنے والا فین خودبخود ریفل ڈرا میں شامل ہوگا۔ ڈیلی ریفل کے تحت ہر میچ میں جیتنے والوں کو شاپنگ واؤچر اور لگژری اسٹے انعام کے طور پر دیا جائے گا۔ میگا ریفل میں ایونٹ کے اختتام پر شائقین چار گولڈ کوائنز اور برانڈ نیو آؤڈی A3 کار جیتنے کا موقع حاصل کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker