بین الاقوامی

چین، سنکیانگ خصوصی پھلوں (آکسو) کے گیارہویں تجارتی میلے کا افتتاح

بیجنگ : سنکیانگ خصوصی پھلوں(آکسو) کے گیارہویں تجارتی میلے کی افتتاحی تقریب چین کے سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کے شہر آکسو میں منعقد ہوئی۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس میلے میں نمائش ،فروخت، برانڈز کی تشہیر اور تجارتی مذاکرات سمیت زرعی، ثقافتی و سیاحتی انضمام کے لیے متعدد مواقع فراہم کیے گئے ہیں تاکہ سنکیانگ کی خصوصی زرعی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جا سکے۔اس موقع پر سنکیانگ کی عمدہ مصنوعات کے لیے لائیو براڈکاسٹ مرکز کے قیام کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ سنکیانگ خصوصی پھلوں (آکسو) کا تجارتی میلہ اس سے قبل دس مرتبہ کامیابی سے منعقد ہو چکا ہے اور رواں سال اس سلسلے کا یہ گیارہواں میلہ 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker