بین الاقوامی

چین، تیسرے لیانگ چو فورم کا صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں آ روز

بیجنگ :تیسرا لیانگ چو فورم چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں شروع ہوا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابقرواں سال عالمی ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ سے متعلق کنونشن میں چین کی شمولیت کی 40 ویں سالگرہ اور یونیسکو کی ثقافتی اظہار کے تنوع کے تحفظ اور فروغ سے متعلق کنونشن کی منظوری کی 20 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

رواں سال کے لیانگ چو فورم کا موضوع ہے "تہذیب کو زندہ کرنا: ثقافتی ورثہ اور انسانی ثقافتی تنوع” ، اور اس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور انتظامی اداروں کے سربراہان، میوزیمز کے ڈائریکٹرز، ماہرین آثار قدیمہ اور مورخین سمیت 300 سے زائد چینی اور بین الاقوامی مہمان شرکت کر رہے ہیں۔ مہمانوں نے "تہذیب کی جڑیں: قدیم تہذیبوں کی تاریخی حکمت اور عصری قدر”، "عملی اختراع: سٹی سائٹ آرکیالوجی، بڑے آثار قدیمہ کا تحفظ، اور مربوط شہری اور دیہی ترقی”، ” روایت کو آگے بڑھانا: عجائب گھروں کے افعال کی توسیع اور ثقافتی نوادرات کا فعال استعمال”، ” تہذیب کا مستقبل: عالمی ثقافتی ورثہ اور انسانی تہذیب کی نئی شکلیں "سمیت دیگر اہم موضوعات پر گہرائی سے بات چیت کی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں بین الاقوامی تجربات کا تبادلہ کیا۔اس فورم کے دوران لیانگ چو کلچرل انوویشن مارکیٹ اور چین-امریکہ سمفنی آرکسٹرا کے”لائٹ آف لیانگ چو” کنسرٹ سمیت دیگر اہم سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker